Advertisement

مہنگے فرنس آئل سے پیدا کردہ بجلی، صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ

مہنگے فرنس آئل سے پیدا کردہ بجلی، صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ

مہنگے فرنس آئل سے پیدا کردہ بجلی، صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ

اسلام آباد: صارفین کو صرف ایک ماہ میں مہنگے فرنس آئل کے باعث 50 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

صارفین پر گزشتہ سالوں کی نسبت حالیہ عرصے میں اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے جب کہ صرف ایک ماہ میں مہنگے فرنس آئل کے باعث 50 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

دستاویز کے مطابق دسمبر2023 میں ڈیزل سے سب سے زیادہ مہنگی بجلی پیدا کی گئی اور ڈیزل سے پیدا کردہ بجلی فی یونٹ 42 روپے 15 پیسے میں پڑی جب کہ دسمبر 2022 اور نومبر 2023 میں ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی تھی۔

دسمبر2023 میں فرنس آئل سے پیدا کردہ بجلی فی یونٹ 38 روپے 55 پیسے میں پڑی اور اسی عرصے میں ایران سے درآمدی بجلی کی فی یونٹ لاگت 33 روپے 13 پیسے آئی جب کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت فی یونٹ 26 روپے 22 پیسے رہی۔

دسمبر میں درآمدی کوئلے سے فی یونٹ بجلی 17روپے 25 پیسے، مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت فی یونٹ 12 روپے 33 پیسے رہی جب کہ گیس سے پیدا کردہ بجلی کا فی یونٹ 14 روپے 60 پیسے میں پڑا۔

Advertisement

اسی طرح گذشتہ ماہ بیگاس سے پیدا کردہ بجلی کی فی یونٹ لاگت تقریباً 6 روپے رہی جب کہ جوہری توانائی سے بجلی کا فی یونٹ ایک روپے 32 پیسے میں پڑا۔

سی پی پی اے نے دسمبرکی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 5 روپے 62 پیسے کا اضافہ مانگ رکھا ہے، نیپرا اتھارٹی 31 جنوری کو ایف سی اے پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ ایف سی اے کی منظوری کی صورت میں صارفین ایک ماہ کے لیے 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version