Advertisement

سائفر کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی اور اعظم خان کی مبینہ آڈیوسامنے آ گئی

بانی پی ٹی آئی، اعظم خان

سائفر کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی اور اعظم خان کی مبینہ آڈیوسامنے آ گئی

سائفرکے معاملے پر بانی پی ٹی آئی اور اعظم خان کے درمیان ہونے والی بات چیت کی مبینہ آڈیوسامنے آ گئی۔

مبینہ آڈیو میں بانی پی ٹی آئی نے اعظم خان سے کہا کہ اچھا اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا، اس کے اوپرکہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔ نئی جو چیزآئی ہے نا کہ وہ جو لیٹر۔

اعظم خان نے جواب دیا کہ سرمیں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ جو سائفرنا، میرا خیال ہے کہ ایک میٹنگ کر لیتے ہیں اس کے اوپر۔ دیکھیں اگر آپ کو یاد ہو تو آخر میں Ambassador نے لکھا ہوا تھا کہ ڈیمارچ کریں۔ اگر ڈیمارچ نہیں بھی دیناتوانٹرنل میٹنگ کیونکہ رات میں نے بڑا سوچا ہے اس کے اوپر۔

مبینہ آڈیو کے مطابق اعظم خان نے کہا کہ آپ نے کہا کہ شاید اُنہوں نے اٹھایا لیکن نہیں پھرمیں نے سوچا کہ How to cover all this۔ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکرٹری کی۔ شاہ محمود قریشی یہ کریں گے کہ وہ لیٹر پڑھ کر سنائیں گے۔ توجو بھی سنائیں گے تواُس کو کاپی میں بدل دیں گے۔ وہ میں منٹس میں کردوں گاکہ فارن سیکریٹری نے یہ چیز بنا دی ہے۔ بس اس کا یہ کام ہوگا مگریہ کہ اس کا Analysisادھرہی ہوگا۔ پھرAnalysis اپنی مرضی کے منٹس میں کردیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈمیں ہو۔Analysisیہ ہوگا کہ یہIndirect Threatہے۔ Diplomatic Languageمیں اسے تھریٹ کہتے ہیں۔ دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں نا۔ وہ اپنی مرضی سے ڈرافٹ کر لیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ تو پھر کس کس کو بلائیں اس میں؟ شاہ محمود، آپ، میں اور سہیل۔

Advertisement

اعظم خان نے جواب دیا کہ بس۔ اس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں۔

اعظم خان نے کہا کہ تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائے۔ آپ یہ دیکھیں کہ وہ Consulate for Stateہیں۔ وہ پڑھ کرسنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے، تو آن ریکارڈ آ جائے گی کہ یہ چیزہوئی ہے۔ آپ فارن سیکرٹری سے سنوائیں تاکہ Political نہ رہے اور Bureaucratic Level پریہ چیز آئے۔

مبینہ آڈیو کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ نہیں تواُس نے ہی لکھا ہےAmbassadorنے۔ اعظم خان نے کہا کہ ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے نا یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا؟

بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ یہ یہاں سےاٹھی ہے۔ اس نے اٹھائی ہے۔ لیکنany how ہے تو فارن سازش۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version