ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ریگولر کپتان پیٹ کمنز کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کپتان پیٹ کمنز کےعلاوہ فاسٹ بولرز جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کو بھی ریڈ بال ہوم سیزن میں مسلسل شمولیت کے باعث آرام دیا ہے ۔
تینوں اہم فاسٹ بولرز کی جگہ شان ایبٹ، کیمرون گرین اور آرون ہارڈی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
حیران کن طور پر مارکس اسٹوئنس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ لانس مورس پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔
جون 2022 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کھیلنے کے بعد سے انجری کے باعث ٹیم سے باہر رہنے والے جھائے رچرڈسن کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
اسکواڈ:
اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین ، گلین میکسویل، لانس مورس، جھائی رچرڈسن، میتھیو شارٹ، ایڈم زیمپا
The World Champs return to white-ball action in Feb!
Steve Smith will headline a squad packed with heroes from our recent triumph in India in a three-match series against @windiescricket. pic.twitter.com/HOtylKk7Ha
Advertisement— Cricket Australia (@CricketAus) January 10, 2024
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

