پنجاب میں نمونیہ سے 24 گھنٹوں کے دوران 7 بچوں کی اموات

پنجاب میں نمونیہ سے 24 گھنٹوں کے دوران 7 بچوں کی اموات
رپورٹ کے مطابق سردی کے باعث پنجاب سے 24 گھنٹوں کے دوران 942 بچے نمونیہ میں مبتلا ہوئے۔
جنوری کے دوران پنجاب سے 13,661 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہورسے ایک روز کے دوران 212 بچے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہوئے۔
جنوری کے دوران لاہور سے2313 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب سے 7 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی۔
پنجاب میں جنوری کے دوران نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 240 ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق انتقال کرنے والے 1 بچے کا تعلق لاہورسے ہے، گوجرانوالہ سے 3، بہاولپور سے 2 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی جبکہ گوجرانوالہ سے 2، شیخوپورہ سے 2، بہاولپوراورراولپنڈی سے ایک ایک موت واقع ہوئی۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں، حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

