Advertisement

خواتین ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ، فافن نے انتخابی فہرستوں پر رپورٹ جاری کر دی

فافن

عام انتخابات 2024؛ فافن کی ابتدائی مشاہدہ رپورٹ جاری

فافن نے انتخابی فہرستوں پر رپورٹ جاری کی جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابی فہرستوں پر رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ ریکارڈ12کروڑ80لاکھ ووٹرز کا اندارج کیا گیا ہے، خواتین ووٹر رجسٹریشن کے نمایاں رجحانات ہیں، گزشتہ دہائی میں ووٹرزر جسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے، 2013 کےانتخابات کے بعد سے 4 کروڑ23لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا، ووٹرز تعداد اس وقت ملک کی آبادی کا53.2 فیصد ہے۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کا تناسب 49.6 فیصد تھا، پنجاب میں57 فیصد، خیبرپختونخوامیں53فیصد آبادی ووٹر ہے، سندھ اور اسلام آباد میں ووٹرز آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہیں، بلوچستان میں آبادی کے صرف 36 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، 78 اضلاع میں نصف آبادی ووٹر ہے، 49 اضلاع میں ووٹرز آبادی کا30 سے 50 فیصد ہیں، 9 اضلاع میں 30 فیصد سے کم آبادی رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 159 حلقوں میں 50 فیصد آبادی ووٹر ہے، 57 حلقوں میں ووٹرز آبادی کا 50 فیصد سے کم ہیں، 5 حلقوں میں ووٹرز آبادی کا 30 فیصد سے کم ہیں، خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن میں اضافہ کا رجحان دیکھنے میں آیا، 2018 میں ووٹرز کا صنفی فرق11.8فیصد تھاجو اب 7.7فیصد ہو گیا، 2018 کے بعد خواتین رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے، نئے رجسٹرڈ2کروڑ25لاکھ ووٹرز میں سے1کروڑ25لاکھ ووٹرز خواتین اور1کروڑ مرد ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جن اضلاع میں صنفی فرق2018میں10فیصد سے زیادہ تھا وہ85سے کم ہو کر24رہ گیا، جن قومی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق10فیصد سے زیادہ تھا173سے کم ہو کر38فیصد رہ گیا، ان میں سے12این اے کے حلقے خیبرپختونخوا،11بلوچستان10سندھ اور5پنجاب میں ہیں۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version