Advertisement

حوثی باغیوں کا خلیج عدن میں برطانوی آئل ٹینکر پر حملہ

حوثی باغیوں نے خلیج عدن میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بحری آئل ٹینکر مارلن لوانڈا پر حملہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق خلیج عدن میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل کی زد میں آنے کے بعد برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹینکر میں کئی گھنٹوں تک آگ لگی رہی۔

یمن میں قائم ایران کی حمایت یافتہ حوثی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی اور برطانوی جارحیت کے جواب میں بحری آئل ٹینکر مارلن لوانڈا کو نشانہ بنایا۔

امریکہ اور برطانیہ نے بحیرہ احمر کے علاقے میں بحری جہازوں پر حملوں کے جواب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کیے ہیں۔

فرانسیسی، بھارتی اور امریکی بحری جہازوں نے جہاز کو مدد فراہم کی۔

Advertisement

مارلن لوانڈا کا آپریٹر برطانیہ کی رجسٹرڈ کمپنی اوسیونکس سروسز لمیٹڈ کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔

یہ ٹینکر مارشل جزائر کے جھنڈے تلے چلتا ہے اور اسے ایک ملٹی نیشنل ٹریڈنگ کمپنی ٹریفیگورا کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔

ایک اپ ڈیٹ میں کمین نے کہا کہ عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں اور کارگو ٹینک میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز اب ایک محفوظ بندرگاہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یہ بحیرہ احمر اور اس کے آس پاس حوثیوں کی جانب سے تجارتی جہاز رانی پر تازہ ترین حملہ ہے۔

گروپ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں علاقے میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جہاں اسرائیل حماس کے خلاف لڑ رہا ہے۔

ایک بیان میں حوثیوں کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مارلن لوانڈا ایک برطانوی جہاز تھا اور اسے ہمارے ملک کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کے جواب میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

Advertisement

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ تجارتی جہازوں پر حملے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور برطانیہ اور اس کے اتحادی مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) نے بتایا کہ یہ واقعہ عدن سے 60 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں پیش آیا۔

انہوں نے دیگر جہازوں کو خبردار کیا کہ وہ احتیاط کے ساتھ ٹرانزٹ کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔

بعد ازاں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اس کی افواج نے مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 45 منٹ پر بحیرہ احمر میں حوثیوں کے جہاز شکن میزائل کو نشانہ بنایا جو لانچ کرنے کے لیے تیار تھا۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دفاع میں میزائل کو تباہ کیا۔

نومبر سے اب تک حوثیوں نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر درجنوں حملے کیے ہیں جو دنیا کے مصروف ترین بحری راستوں میں سے ایک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version