Advertisement

فرسٹ کلاس کرکٹ کی 252 سالہ تاریخ میں بھارتی بیٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

بھارت سے تعلق رکھنے والے بلے باز تنمے اگروال نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی 252 سالہ تاریخ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی تنمے اگروال نے اروناچل پردیش کے خلاف رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران صرف 147 گیندوں پر برق رفتار ٹرپل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

یہ ٹرپل سنچری فرسٹ کلاس کرکٹ کی 252 سالہ تاریخ کی سب سے تیز رفتار ٹرپل سنچری ہے۔

حیدرآباد نے صرف 48 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 529 رنز بنائے جس میں اگروال نے اپنی متاثر کن اننگز سے متعدد ریکارڈ توڑ دیئے۔

یہ پہلا موقع تھا جب کسی بلے باز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 150 گیندوں سے کم میں ٹرپل سنچری بنائی۔

Advertisement

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے مطابق پہلا ‘فرسٹ کلاس’ کرکٹ میچ 1772 میں کھیلا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں تقریبا 252 سالوں میں یہ پہلا موقع تھا جب یہ کارنامہ انجام دیا گیا۔

یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین ٹرپل سنچری تھی کیونکہ اگروال نے2017 کے بعد مارکو مارس کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

اگروال کی اننگز میں 33 چوکے اور 21 چھکے شامل تھے جو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ ہے کیونکہ اب یہ ایشان کشن کے پچھلے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے ایک اننگز میں لگائے گئے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

وہ بھارت کی رانجی ٹرافی کی تاریخ میں ایک دن میں 300 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

اگروال صرف 160 گیندوں پر 323 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک دن کے کھیل میں کسی بھی بلے باز کی جانب سے بنائے گئے ساتویں سب سے زیادہ رنز ہیں۔ منٹوں کی بات کی جائے تو یہ دوسری تیز ترین ٹرپل سنچری بھی تھی۔

یہ ریکارڈز صرف ٹرپل سنچری تک ہی محدود نہیں تھے بلکہ تنمے اگروال نے کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری بھی بنائی۔

Advertisement

تنمے اگروال نے یہ کارنامہ 119 گیندوں میں حاصل کیا اور انہوں نے روی شاستری کے ریکارڈ کو توڑ دیا جنہوں نے 1985 میں بڑودہ کے خلاف 123 گیندوں میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔

مجموعی طور پر یہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین ڈبل سنچری تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version