Advertisement

موٹر وے پر دُھند کا راج، کئی سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

موٹر وے کو مختلف مقامات پر شدید دھند کی وجہ پولیس نے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹر وے شدید دھند کے باعث مختلف مقامات سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

Advertisement

موٹروے ایم 5 اقبال آباد سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

 موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

سید عمران احمد کا کے مطابق قومی شاہراہوں  پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے۔

ترجمان سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ سفر کرنے والے زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں اور اس کے لیے صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

سید عمران احمد نے ڈرائیوروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

موٹر وے کے ترجمان نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version