Advertisement

جنوب مغربی آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹ گیا

آئس لینڈ کے جنوب مغربی علاقے میں آتش فشاں پھٹ گیا ہے جس سے بڑی تعداد میں لاوا نکل رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئس لینڈ کے جنوب مغربی علاقے میں اتوار کے روز آتش فشاں پھٹ گیا جس کے بعد جزیرہ نما ریکیجینز میں 2021 کے بعد سے آتش فشاں پھٹنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔

سول پروٹیکشن ایجنسی نے کہا کہ صورتحال اور صحیح مقام کا جائزہ لینے کے لئے کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر بھیجا گیا ہے۔

نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ماہی گیری کے قصبے گرینڈویک کے شمال میں شروع ہوا لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ لاوا کہاں سے نکل رہا ہے اور کس سمت سے بہہ رہا ہے۔

جزیرہ نما میں آخری آتش فشاں پھٹنے کا آغاز 18 دسمبر کو گرینڈویک کے 4،000 باشندوں کے شہر کو مکمل طور پر خالی کرنے اور ایک مقبول سیاحتی مقام بلیو لیگون جیوتھرمل اسپا کی بندش کے بعد ہوا تھا۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق گرینڈویک شہر بالآخر بچ گیا کیونکہ لاوا شہر سے مختلف سمت میں بہہ رہا تھا۔

یوریشین اور شمالی امریکی ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان واقع آئس لینڈ ایک زلزلہ اور آتش فشاں گرم مقام ہے کیونکہ دونوں پلیٹیں مخالف سمتوں میں حرکت کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version