Advertisement

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےلطیف کھوسہ کوجج سےمتعلق بات کرنےسےروک دیا

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےلطیف کھوسہ کوجج سےمتعلق بات کرنےسےروک دیا

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دورانِ سماعت وکیل لطیف کھوسہ کو جج محمد بشیر پر بات کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ تحائف اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جیک ٹرائل کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی جانب سے وکلا لطیف کھوسہ اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ لگتا ہے یہ کیس غلطی سے اس کورٹ میں آگیا ہے، ڈویژن بنچ کا کیس ہے یہ۔ اس کیس میں نیب خود ایک پارٹی ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جج محمد بشیر کی خاصیت ہے ان کے پاس نواز شریف سے بانی پی ٹی آئی سب کے کیسز لگے ہوئے۔ اس پرجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لطیف کھوسہ کو جج محمد بشیر پر بات کرنے سے روک دیا۔

Advertisement

عدالت نے کہا کہ جج محمد بشیرپر بات نہ کریں، اس کیس کو دوبارہ مقررکرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپیلوں پر ڈویژن بینچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version