عثمان خواجہ نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

عثمان خواجہ نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا
پاکستانی نژاد آسٹریلوی اوپننگ بلے باز نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو 2023 کے لیے آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا ہے۔
خواجہ نے اپنے ہم وطن ٹریوس ہیڈ،بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کو شکست دے کر یہ ایوارڈ حاصل کیا۔
عثمان خواجہ نے ایشیز سیریز میں سب سے زیادہ 496 رنز بنائے تھے۔
2023 میں کھیلے گئے 13 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 1210 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وہ گزشتہ برس میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔
🔥 1210 runs in 13 matches 🔥
The Australia opener’s fantastic 2023 has helped him win the ICC Men’s Test Cricketer of the Year award 🏅 https://www.bolnews.com/urdu/latest/2024/01/681680/amp/
— ICC (@ICC) January 25, 2024
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

