خاتون کے جمے ہوئے بالوں کی ویڈیو وائرل

خاتون کے جمے ہوئے بالوں کی ویڈیو وائرل
پاکستان سمیت کئی ممالک ان دنوں سردی کی لپیٹ میں ہیں وہیں کچھ جگاہیں ایسی بھی ہیں جہاں کا درجہ حرارت حد سے زیادہ کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے تقریباً ہر چیز جم جاتی ہے۔
اسی نوعیت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کر رہی ہے جس میں ایک لڑکی کے بال سرد موسم کی وجہ سے جمے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والی سویڈش لڑکی جس کا نام ایلویرا لنڈگرین ہے، نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں خاتون منفی 30 ڈگری میں کھلے آسمان کے نیچے کھڑی ہوئیں ہیں۔
ویڈیو میں خاتون نے اپنے کھلے بالوں کو دکھایا جو کہ مکمل طور پر برف سے جم چکے تھے جبکہ یہ ویڈیو شمالی سویڈن کی ہے۔
یہ پوسٹ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جو پوسٹ ہونے کے بعد سے، اس کو قریب 10 ملین ویوز مل چکے ہیں اور صارفین نے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

