فٹ بال کے میدان سے بری خبر، لیجنڈ کھلاڑی چل بسے

فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے جرمن لیجنڈ فرانز بیکن باؤر 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے لیجنڈ فٹ بالر فرانز بیکن باؤر انتقال کر گئے، انہوں نے 1974 میں مغربی جرمنی کے کپتان کی حیثیت سے ورلڈ کپ جیتا اور 1990 میں مینیجر کی حیثیت سے دوبارہ ٹرافی اٹھائی۔
جرمنی کے سابق دفاعی کھلاڑی فرانز بیکن باؤر نے بائرن میونخ کی جانب سے 582 میچ کھیلے اور بطور کھلاڑی اور مینیجر دونوں حیثیت سے جرمنی کی ٹاپ فلائٹ جیتی۔
ڈیر قیصر کے نام سے مشہور ، ایک کھلاڑی کی حیثیت سے انہوں نے 1972 میں یورپی چیمپیئن شپ کے ساتھ ساتھ دو بار بیلن ڈی اور ایوارڈ بھی جیتا۔
ان کے اہل خانہ کی جانب سے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘انتہائی دکھ کے ساتھ ہم یہ اعلان کر رہے ہیں کہ میرے شوہر اور ہمارے والد فرانز بیکن باؤر گزشتہ اتوار کو نیند میں پرسکون طریقے سے انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں خاموشی سے غم زدہ ہونے کی اجازت دیں اور کوئی سوال پوچھنے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

