Advertisement

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے وزیر داخلہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

کریم بینزیما

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے وزیر داخلہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے ملک کے وزیر داخلہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  فرانس کے مسلم فٹبالر کریم بینزیما نے ان پر اخوان المسلمون کے ساتھ روابط کا الزام لگانے والے فرانسیسی وزیر داخلہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن نے مسلم فٹبالر کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں بیان دیے جانے کے بعد ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون سے رابطے میں ہیں۔

کریم بینزیما نے ان الزامات کی فوری تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بہتان تراشی کرنے پر قانونی کارروائی کروں گا۔

انہوں نے مقدمے کے متن میں کہا کہ ان کا کبھی اخوان المسلمون کی تنظیم یا اس سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص سے تعلق نہیں رہا۔

Advertisement

کریم بینزیما کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ الزام ان کی عزت اور ساکھ کو  نقصان پہنچانے کے لیے لگایا گیا۔

واضح رہے کہ کریم بینزیما ان دنوں سعودی کلب الہلال کی نمائندگی  کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version