Advertisement

کراچی: بیرون ملک سے آنے والے 6 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

محکمہ صحت نے کورونا سے 4 اموات کی تردید کردی

کراچی میں بیرون ملک سے آنے والے 6 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اپنے جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ شہر قائد میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 6 مزید مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ادارے نے کہا کہ 50 سالہ مینگورہ سوات کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا، میرپور ماتھیلو ضلع گھوٹکی کا رہائشی 27 سالہ مسافر بھی جدہ سے کراچی پہنچا تھا، مینگورہ سوات کا ہی رہائشی 22 سالہ تیسرا مسافر ریاض سے کراچی پہنچا تھا، چوتھا 40 سالہ رحیم یار خان کا رہائشی بھی ریاض سے کراچی پہنچا تھا، پانچواں مسافر 22 سالہ شخص چارسدہ پشاور کا رہائشی ہے جو ریاض سے کراچی پہنچا تھا، چھٹے 68 سالہ مسافر کا تعلق جیکب آباد سندھ سے ہے جو جدہ سے کراچی پہنچا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ مسافروں کو کوویڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا، اب تک بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے، جے این ون ویریئنٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جبکہ پانچ مقامی ہیں۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف؛ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے وزیر خزانہ امریکہ روانہ
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں
خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع
پرائیویٹ حج بکنگ سست روی کا شکار، ہزاروں عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
پاکستانی کسٹمز کی بڑی کارروائی، لانچوں سے ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل ضبط
پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version