Advertisement

نومئی کے واقعات پرنگران وزیر قانون کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

کمیٹی تشکیل

نومئی کے واقعات پرنگران وزیر قانون کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

سانحہ نو مئی واقعات پرنگران وزیر قانون کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ نومئی کے واقعات پرکابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی نومئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈز، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کا تعین کرے گی۔

کمیٹی نو مئی واقعات کی وجوہات اور ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی اورمستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے تجاویز دے گی۔

نگران وزیر قانون کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ، وزیراطلاعات و نشریات اور وزیر انسانی حقوق کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

ضرورت پڑنے پر کسی بھی ایک رکن کو کمیٹی میں شامل کیا جا سکے گا۔ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ کابینہ کو بھجوائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزسانحہ 9 مئی کی نئی تہلکہ خیز ویڈیو فوٹیج منظر عام پر اگئی۔ مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسندوں کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آئے۔

ویڈیو میں مکمل تیاری کے ساتھ شرپسند ، جماعت کا پرچم اٹھائے تخریب کاری میں مصروف نظرآتے ہیں۔ باغیانہ نعروں کے ساتھ شر پسندوں کو سرکاری املاک کو اگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

مخصوص جماعت کے شرپسند کارروائی پر اظہار مسرت اور کامیابی کے اشارے بھی کرتے نظر آرہے تھے۔ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور آگ لگاتے ہوئے ویڈیو بناتے یہ شر پسند واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

لوٹ ماراور تخریب کاری کے یہ خوفناک مناظر مخصوص جماعت کی طرف سے ریاست کو نقصان پہنچانے کے واضح ثبوت ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version