Advertisement

سائفر کیس میں اہم گواہ سابق سفیر اسد مجید کا عدالت میں بیان

سائفر کیس

سائفر کیس میں اہم گواہ سابق سفیر اسد مجید کا عدالت میں بیان

سائفر کیس میں اہم گواہ سابق سفیر اسد مجید نے گذشتہ روز خصوصی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں خصوصی عدالت کے سامنے سابق سفیراسد مجید نے بیان دیا کہ جنوری 2019 سے مارچ 2022 تک امریکہ میں بطور سفیر تعینات تھا، 7 مارچ کو ڈونلڈ لو کے ساتھ پاکستان ہاوس میں نے ورکنگ لنچ کا انتظام کیا تھا۔

اسد مجید نے بیان دیا کہ ملاقات کا مقصد Covid-19 کے پاکستانی سفارتکاروں کو درپیش مسائل تھا، ملاقات میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن نوید صفدر بخاری بھی موجود تھے، ملاقات میں ملٹری اتاشی برگیڈئیر نعمان اعوان اور سیاسی کونسلر قاسم محی الدین بھی شامل تھے۔

سابق سفیرنے عدالت کو بیان دیا کہ ڈونلڈ لو سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹے پر محیط تھی، ملاقات میں شامل دونوں فریقین کو معلوم تھا منٹس آف میٹنگ ریکارڈ ہورہے ہیں، ڈونلڈ لو سے ملاقات کی ساری گفتگو سائفر کی صورت میں اسلام آباد بھیجی گئی۔

اسد مجید نے خصوصی عدالت کو بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ سائفرٹیلی گرام میں کہیں پر سازش یا دھمکی کا کوئی ذکر نہیں تھا،  سائفر کو سازش قرار دینے کا فیصلہ اس وقت کی سیاسی قیادت کا تھا، سائفر ٹیلی گرام فارن سیکریٹری کو بھیجا گیا انہوں نے تمام متعلقہ افراد سے شیئر کیا۔

Advertisement

اسد مجیدکے مطابق مجھے 22 اپریل 2022 کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بلایا گیا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے متفقہ طور پر پاکستان میں امریکن ایمبیسی اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ واشنگٹن ڈی سی کو ڈی مارش کرنے کی سفارش کی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ سائفر کوئی سازش نہیں تھی۔

سابق سفیرنے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ وزارت خارجہ نے بھی سائفر کو سازش قرار نہیں دیا تھا، سائفر ایپیسوڈ سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات شدید متاثر ہوئے، سائفر کو سازش قرار دینا پاک امریکہ تعلقات کیلئے سیٹ بیک تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version