Advertisement

این اے 83 اور85 میں انتخابات ملتوی کرنےکاریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن منسوخ

الیکشن کمیشن آف پاکستان

این اے 83 اور85 میں انتخابات ملتوی کرنےکاریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن منسوخ

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 83، 85 میں انتخابات ملتوی کرنےکےریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آبادمیں این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابات ملتوی ہونے  کے معاملے میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار امیدوار ن لیگ ذوالفقارعلی بھٹی الیکشن کمیشن اورڈی آر او سرگودھا اور ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

امیدوار ن لیگ نے مؤقف پیش کیا کہ مجھے ریٹرننگ افسر کا ایک نوٹس ملا کہ آپ کے حلقہ میں امیدوار فوت ہو گیا ہے۔ وفات پانے والے امیدوار کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ 15 جنوری کا ہے۔ تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی، 3 جنوری کو نماز جنازہ ہوئی۔

امیدوار ن لیگ نے کمیشن کو بتایا کہ اس معاملہ میں جعل سازی کی گئی ہے۔ دو حلقوں میں انتخابات ملتوی کروانے کیلئے سازش کی گئی۔ ڈی سی سرگودھا نے معاملہ کی انکوائری بھی کروائی ہے۔ میری درخواست ہے کہ انتخابات ملتوی نہ کیے جائیں۔

Advertisement

ڈی آر او سرگودھا نے کمیشن کو بتایا کہ میں نے انکوائری کروائی ہے۔ انکوائری میں ثابت ہو گیا ہےکہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی ہے۔ انکوائری میں صادق علی کی والدہ، بیٹی، امام مسجد کے بیان ریکارڈ کیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے سے پہلے ریٹرننگ افسران نے انکوائری کیوں نہیں کی۔ الیکشن کمیشن نے این 83 اور این اے 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کے ریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیے۔ دونوں حلقوں میں انتخابات ہوں گے، انتخابی عمل جاری رکھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version