Advertisement

سری لنکا کرکٹ پر عائد پابندی ختم

سری لنکا کرکٹ پر عائد پابندی ختم

سری لنکا کرکٹ پر عائد پابندی ختم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ پر عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے رکنیت بحال کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سری لنکا کرکٹ پر عائد پابندی کو آج فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 10 نومبر 2023 کو سری لنکا کرکٹ کی رکنیت سیاسی مداخلت کے باعث معطل کی گئی تھی، صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی نے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے آئی سی سی کو حکومتی مداخلت نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یاد رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کردیا تھا۔

Advertisement

بعد ازاں ارجنا رانا ٹنگا کو ذمہ داری سونپ کر عبوری چیئرمین مقرر کیا تھا تاہم سابق صدر نے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد اپیل کورٹ نے عبوری کمیٹی کے قیام پر عمل درآمد کو روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی رکنیت معطل ہونے کے باعث سری لنکا انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا ہے جس کے بعد انڈر 19 ورلڈکپ اب جنوبی افریقہ میں کھیلا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version