خود مختاری اور جغرافیائی سرحدوں کا احترام کیا جانا چاہیے، آرمی چیف

ریاستوں کے تعلقات میں احترام اور تقدس خصوصی اہمیت رکھتے ہیں، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ خود مختاری اور جغرافیائی سرحدوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ الہیان کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس کے دوران تاریخی، مذہبی، ثقافتی روابط کو اجاگر کرتے ہوئے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کے تحفظات کو بہتر انداز میں مدنظر رکھنے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون اور انٹیلیجنس شیئرنگ بڑھانے پر زور دیا گیا۔
آرمی چیف نے اس موقع پر ریاستی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کو مقدس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کے تعلقات میں احترام اور تقدس خصوصی اہمیت رکھتے ہیں، تعلقات کا اہم جزو ایک دوسرے کی سلامتی و خودمختاری کو مقدم رکھنا ہے، سیکیورٹی خدشات سے نمٹنےکے لیے مواصلاتی رابطوں کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

