Advertisement

حکومتی ادارے بھی نادہندہ نکلے، وزارت خزانہ کی دستاویزات میں انکشاف

حکومتی ملکیت کے اداروں میں بھی کھربوں روپے کے نقصانات منظر عام پر آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی سال 2022 کی دستاویزات کے مطابق حکومتی ادارے کھربوں روپے کے نادہندہ ہیں۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے بڑے بڑے اداروں کی مالی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ کھربوں روپے نقصان میں ہیں۔

سال 2022 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نادہندہ ادارے معیشت پر بہت بڑا بوجھ بن چکے ہیں۔

وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق سال 2022 میں حکومتی ملکیتی ادارے 729 روپے نقصان میں ہیں۔

Advertisement

ماہر معیشت نے وزارت خزانہ کی ان دستاویزات پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نقصانات 168 ارب روپے سے تجاوزکرگئے ہیں۔

ملک بھر میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے پیسکو102 ارب سے زائد کی نادہندہ ہے، کیپکو کے نقصانات 76 ارب 41 کروڑ تک پہنچ چکے ہیں اور لیسکو کو 30 ارب 21 کروڑ روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں حیسکو کے نقصانات کا تخمینہ ساڑھے 54 ارب جبکہ سیپکو کے نقصانات 29 ارب 48 کروڑ روپے بتائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پی آئی اے کے نقصانات 97 ارب 53 کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔

نادہندہ اداروں کی فہرست میں پاکستان ریلویز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے جس کے نقصانات ساڑھے 47 ارب 48 کروڑ روپےسے تجاوز کرگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version