اقوام متحدہ کا حوثی باغیوں سے بحری جہازوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا حوثی باغیوں سے بحری جہازوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمنی حوثی باغیوں سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 مستقل اراکین ممالک میں سے 11 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
روس اور چین سمیت 4 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جب کہ کسی ملک نے بھی قرار داد کی مخالفت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: حوثی باغیوں کے حملوں سے روٹ تبدیل کرنے والے بحری جہازوں کے کرایوں میں اضافہ
کونسل کے مستقل رکن چین اور روس کے پاس ویٹو کی پاور ہونے کے باوجود انہوں نے بھی اسے استعمال نہیں کیا۔
قرارداد میں حوثیوں کے قبضے میں اسرائیلی تاجر کے بحری جہاز گیلیکسی لیڈر اورعملے کے 25 افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے ووٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا ’’حوثی باغیوں کو آج دنیا کا واضح پیغام پہنچ گیا ہے کہ فوری طور پر حملے بند کیے جائیں‘‘۔
انہوں نے مزید کہا ’’قرارداد کی منظوری سے کونسل نے بحیرہ احمر کے ذریعے قانونی نقل و حمل کے آزادانہ عمل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے‘‘۔
امریکہ کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے 19 نومبر کو گلیکسی لیڈر اور اس کے عملے کے 25 ارکان کو حراست میں لینے کے بعد سے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر 26 حملے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ غزہ پر جاری جنگ کے خلاف احتجاجاً اسرائیل سے منسلک یا اسرائیل جانے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

