الیکشن کے دوران سوشل میڈیا بند کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران سوشل میڈیا بند کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حملے کے بعد چیزوں کو مانیٹر کیا جارہا تھا، دنیا دیکھ رہی تھی کہ پاکستان کیا ردعمل دے گا، ایران کو جواب نہ دینے کا کوئی آپشن نہیں تھا، جواب دینے کا کریڈٹ عسکری قیادت کو جاتا ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایران کو جواب بھارت کے لیے پیغام تھا، بھارت کی طرف سے ایسی کوئی چیز ہوئی توجواب دیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ہم پر حملے کرے اور جواب نہ دیں تو یہ آپشن ہی نہیں، ایرانی کی جانب سے پاکستانی حدود میں کارروائی کا فیصلہ غلط تھا، ایران کاحملہ کرنا غلط تھا اس لیے جواب دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بارڈر کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، ایران نے تسلیم کیا کہ مارے گئے افراد غیرملکی تھے، غیرملکی لوگ ایران کی حدود میں کیا کررہے تھے؟ بی ایل اے کا معاملہ ایران کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی جانب سےان معاملات پرکچھ نہیں کیا گیا، ایران کی نسبت پاکستان دہشتگردی سے زیادہ متاثر ہوا ہے، افغانستان اس وقت نان فنکشنل ریاست ہے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران سوشل میڈیا بند کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے، سوشل میڈیا کے حوالے سے رائے ضرور موجود ہے، انتخابات میں لیڈرول الیکشن کمیشن کا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

