Advertisement

شعیب ملک نے ایک اوور میں 3 نوبالز کرواکر نیا تنازع کھڑا کردیا

بنگلادیش پریمیئر لیگ کے دوران ایک میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک اوور میں 3 نوبالز کرواکر نیا تنازع کھڑا کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے حال ہی میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی اور انہوں نے اچانک سے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر اعلان کیا جس نے سب کو دنگ کردیا۔

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے پی بی ایل کے ایک میچ میں ایک اوور میں 3 نوبالز کروا دیں۔ یہ واقعہ کھلنا ٹائیگرز اور فورچون بریشال کے میچ میں پیش آیا۔

فورچون بریشال کے اسپنر نے اوور میں 18 رنز دیے، اس پر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر خاصے دلچسپ تبصرے کیے۔

Advertisement

خیال رہے کہ شعیب ان دنوں اپنی دوسری شادی اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

دوسری جانب بنگلادیش پریمیئر لیگ کے دوران ہی پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نہایت اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ”ماشااللہ! مجھے آپ پر بہت فخر ہے“۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version