الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر اسٹاف کے خلاف ایکشن شروع

الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر اسٹاف کے خلاف ایکشن شروع
گوجرانوالہ میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر اسٹاف کے خلاف ایکشن شروع ہوگیا۔
گوجرانوالہ میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر 7 ٹیچرز اور ایک خاتون میڈیکل آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔
شوکاز نوٹس پیڈا ایکٹ کے تحت جاری کیے گئے ہیں جب کہ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹرصوفیہ بلال نے ڈبلیو ایم او بنیادی مرکز صحت کوٹ ہرا سے الیکشن ٹریننگ سے غیر حاضری پر وضاحت طلب کی ہے۔
ایلیمنٹری اسکول کوٹ بھلا تحصیل کامونکی کے 4 اساتذہ کو الیکشن ٹریننگ سے غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
کامونکی کے تین دیگر اسکولوں کے غیر حاضر اساتذہ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News