Advertisement

ماہ رنگ بلوچ کوفارن فنڈنگ ہو رہی ہے، رپورٹس جلد سامنے آئیں گی، جان اچکزئی

وزیراطلاعات بلوچستان

ماہ رنگ بلوچ کوفارن فنڈنگ ہو رہی ہے، رپورٹس جلد سامنے آئیں گی، جان اچکزئی

جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، دشمن کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

نگراں صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام کو دشمن کے عزائم کا پتا چل چکا ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، دشمن کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ بھارت کی زبان بول رہی ہے، ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا بھارت سے چلایا جا رہا ہے۔ ہمیں معلوم ہے بھارتی ایجنٹس کو کہاں سے مدد مل رہی ہے۔

وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ جو ملک کے خلاف بول رہی ہیں ان کو لوگ سن رہے ہیں۔ بلوچستان کا کشمیر سے موازنہ کرنے والوں کو 21 توپوں کی سلامی ہے۔ یہ ہماری فراخدلی ہے کہ اب تک آپ کو برداشت کررہے ہیں۔ ماہ رنگ بلوچ کو فارن فنڈنگ ہو رہی ہے، رپورٹس جلد سامنے آئیں گی۔

انھوں نے مذید کہا کہ بلوچستان کو پتا چل چکا ہے کہ دہشت گردوں کو بھارت فنڈنگ کررہا ہے۔ تین سو چالیس لوگوں کو شہید کرنے والوں کے خلاف مقدمات ہوں گے۔ کمیشن بنا کران دہشت گردوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version