Advertisement

عام انتخابات2024 کی سیکیورٹی کامعاملہ؛ وفاق پاک فوج کے اہلکار فراہم کرنے کو تیار

وزارت داخلہ

عام انتخابات2024 کی سیکیورٹی کامعاملہ؛ وفاق پاک فوج کےاہلکارفراہم کرنے کو تیار

عام انتخابات2024 کی سیکیورٹی کے معاملے پرپاک فوج تعینات ہوگی، وزارتِ داخلہ نے سمری کابینہ کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات برائے 2024 کی سیکیورٹی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ سے پاک فوج کے اہلکارتعینات کرنے کی درخواست کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج کی فراہمی کےلیے بھجوائی جانے والی سمری وفاقی کابینہ کو موصول ہوگئی ہے۔ جس پروفاقی کابینہ جائزہ لے گی۔

نگراں وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد ملک بھر میں عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہلکارتعینات ہونگے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارتِ داخلہ سے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیکشن حکام اور وزارتِ دفاع کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دو لاکھ 77 ہزار کے قریب سول آرمڈ فورسزاور پاک فوج کے اہلکار مانگے گئے تھے۔ لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے تقریبا سوا لاکھ فوجی اہلکار دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

دوسری جانب  پنجاب میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب میں صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کے دوران لائسنس و غیر لائسنس اسلحہ لیکر گھومنے پر پابندی ہوگی، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن مہم اور جلسے جلوسوں سمیت جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی، دفعہ 144 کا نفاذ 12 فروری تک لاگو ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version