Advertisement

چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے10بچے جاں بحق

پنجاب

چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے10بچے جاں بحق

اسموگ اورخشک سردی کے باعث پنجاب میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ کے مزید 668 کیس رپورٹ ہوئے۔

لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 118  کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہورمیں مجموعی کیسزکی تعداد 1155 جبکہ پنجاب میں مجموعی طورپر7743  سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ کی وجہ سے 10  بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ  لاہورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 172 تک پہنچ گئی ہے۔ لاہورکے اسپتالوں میں نمونیہ، چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیرعلاج ہیں۔

چلڈرن اسپتال میں 40 سے زائد بچے، جناح اسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام اسپتال میں بھی بچے زیرعلاج ہیں۔

Advertisement

عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات عدم دستیاب ہیں جس کے باعث ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹرسی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version