Advertisement

چھٹے اور ساتویں نمبر پر بھی بیٹنگ کرنے میں خوشی ہوگی، فخرزمان

چھٹے اور ساتویں نمبر پر بھی بیٹنگ کرنے میں خوشی ہوگی، فخرزمان

چھٹے اور ساتویں نمبر پر بھی بیٹنگ کرنے میں خوشی ہوگی، فخرزمان

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخرزمان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے جارحانہ مزاج بلے باز فخرزمان نے اپنی صلاحیتوں پر ٹیم انتظامیہ کے اعتماد کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا ’’میں اسے قربانی کے طور پر نہیں دیکھتا اور اگر ٹیم مینجمنٹ مجھے اوپننگ پوزیشن پر فٹ نہیں سمجھتی تو اس سے پتا چلتا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ کہ میں کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں اور میچ جتنوانے میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہوں‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’بابر اعظم، محمد رضوان اور صائم ایوب جیسے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کیونکہ میں پلیئنگ الیون اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہا‘‘۔

فخرزمان کہتے ہیں ’’اگر بابر اور رضوان میں سے کوئی ون ڈاؤن آتا ہے تو میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آسکتا ہوں لیکن مجھے چھٹے اور ساتویں نمبر پر بھی کھیلنے میں خوشی ہوگی‘‘۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں محمد رضوان کے ساتھ صائم ایوب کے اوپننگ کرنے کا امکان ہے جب کہ بابر اعظم ون ڈاؤن اور فخرزمان کی چوتھی پوزیشن متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version