Advertisement

ساحر علی بگا اور سابق مس ورلڈ کمالیہ کا مشترکہ پنجابی گانا لٹھے دی چادر ریلیز

اسٹار گلوکار ساحر علی بگا اور معروف یوکرائنی گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ  کا نیا پنجابی ریمکس گانا ” لٹھے دی چادر ” پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق نامور سٹار گلوکار ساحر علی بگا  سابقہ مس ورلڈ معروف گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ کا مشترکہ نیا پنجابی گانا ” لٹھے دی چادر (ریمکس) کو نعمان حیدر پروڈکشن میں تیار گیا  گانے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹین آرم میوزک پلیٹ فارم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔

گانے کو نامور میوزک پروڈیوسر نعمان رؤف حیدر نے پروڈیوس کیا ہے

گانے کی ریلیز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں گلوکارہ حمیرا ارشد  سمیت دیگر نے شرکت کی  جبکہ اس موقع پر گلوکار ساحر علی بگا اور یوکرائنی گلوکارہ کمالیہ نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔

Advertisement

 اس گانے کی تحریر و کمپوزیشن عرفان سلیم کی ہے جبکہ میوزک مجتبی علی نے ترتیب دیا ہے۔

معروف یوکرینی گلوکارہ کمالیہ اس سے قبل بھی اپنا سولو گانا پریٹی گرل ریلیز کر چکی ہیں جس کو میوزک کی دنیا میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔

ساحر علی بگا اور یوکرینی گلوکارہ کمالیہ کے نئے پنجابی گانے کو لاہور میں عکسبند کیا گیا جس کو صہیب راۓ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

راک اسٹار گلوکار ساحر علی بگا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پہلے گانوں کی طرح یہ پنجابی ثقافت کا ہردلعزیز گانا لٹھے دی چادر ایک یادگار سونگ ثابت ہوگا۔

ساحر علی بگا نے کہا کہ اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ یوکرائنی گلوکارہ کمالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر پرفارم کیا گیا ہے اور اس گانے کی پروڈکشن بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی میوزک کے دلدادہ افراد  کو اچھی موسیقی کے ساتھ اپنا کلچر بھی دیکھنے کو ملے گا

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version