انوشے اشرف کا ارطغرل غازی کی ویڈیو کال موصول ہونے کا انکشاف

انوشے اشرف کا ارطغرل غازی کی ویڈیو کال موصول ہونے کا انکشاف
انوشے اشرف ایک مقبول پاکستانی وی جے ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا تھا اور کا شمار پاکستان کے پہلے وی جے میں ہوتا ہے۔
حال ہی میں انوشے اشرف نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک بار ترک فلم اور ٹی وی کے سپر اسٹار انگین آلتان کی ویڈیو کال آئی، لیکن وہ اس سے محروم ہوگئیں۔
اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوشے نے کہا کہ اس نے اپنے ترک دوست مراد کو پاکستان میں ترک اداکار انگین آلتان کے کریز کے بارے میں بتایا جو پہلے ہی ان کا پڑوسی تھا۔
انوشے نے بتایا کہ، ’’مراد وہ تھا جس نے میرے خیالات انجین تک پہنچائے اس کے بعد انہوں نے مجھے کال کی لیکن میں ان کی کال نہیں اٹھا سکی کیونکہ میں یوگا کلاس میں تھی، پھر انہوں نے مجھے دوبارہ فون کیا اور مجھ سے بات کی، یہ عید کا دن تھا‘‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی ایک جنوبی ایشیائی مشہور شخصیت کا وہ انٹرویو کرنا چاہیں گی، تو وہ شاہ رخ خان ہیں۔
خیال رہے کہ انوشے اشرف نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی اور اپنے پرانے قصے بھی سنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

