Advertisement

سندھ میں آئندہ حکومت ہماری ہوگی، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں آئندہ حکومت ہماری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی کے باغ جناح میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج کا جلسہ ثابت کررہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی آرہی ہے، جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں، ایم کیوایم ون ڈے میچ کھیل کر مخالفین کو فارغ کر دیتی ہے، آج عوام نے ٹی ٹوینٹی میچ کھیل کر سندھ سے بدترین حکمرانی ختم کردی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کے15سالہ دورمیں ظلم کے نئے ریکارڈ توڑے گئے، سندھ میں آئندہ حکومت ہماری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کومظلوموں کوآزادی ملے گی، فروری کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات ملےگی، آج فتح کا عقد ہوگیا انشاءاللہ8 فروری کو ولیمہ کی دعوت ہوگی، آج ایم کیوایم دلہن کی طرح شہری سندھ میں واپس آگئی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم8فروری کے بعد بجلی اور گیس کے بحران کوختم کرے گی، کراچی والوں کو بہت جلد سرکلر ٹرین اور اچھی ٹرانسپورٹ ملےگی۔

فاروق ستار نے کہا کہ وڈیرے اور جاگیردار کراچی کے نوجوانوں کی5 لاکھ نوکریاں کھا گئے،5 لاکھ نوکریاں واپس لیں گے، بدترین دور کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک بورڈ نے2لاکھ اور انٹربورڈ نے 1 لاکھ بچوں کو فیل کردیا، میٹرک،انٹربورڈز نے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا، ایم کیوایم پاکستان کو بورڈ آفس کے سامنےمظاہرہ کرنا ہوگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنا میئرزبردستی بٹھا دیا، جو مینڈیٹ چھینا سود سمیت واپس لیں گے، ایم کیوایم پاکستان اپنا مینڈیٹ اور میئرواپس لائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version