Advertisement

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی؛ محمد عامر نے شاہین، شاداب اور اعظم کے ساتھ ڈیزرٹ وائپرز کو جوائن کرلیا

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی؛ محمد عامر نے شاہین، شاداب اور اعظم کے ساتھ ڈیزرٹ وائپرز کو جوائن کرلیا

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی؛ محمد عامر نے شاہین، شاداب اور اعظم کے ساتھ ڈیزرٹ وائپرز کو جوائن کرلیا

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر نے ڈیزرٹ وائپرز کی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

ڈیزرٹ وائپرز نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے آئندہ ایڈیشن کے لیے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

محمد عامر جلد شاہین آفریدی، شاداب خان اور اعظم خان سمیت دیگر پاکستان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

اس خبر کی باضابطہ طور پر تصدیق ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بھی کردی گئی ہے۔

ڈیزرٹ وائپرز نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’جب محمد عامر کھیلیں گے تو دنیا محض ایک اسٹیج ہوگی، وہ سرخ رنگ میں بلے بازوں کو خوفزدہ کردیں گے، ہوشیار رہیں‘‘۔

یاد رہے کہ سابق فاسٹ بولر تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان کی کامیابی کسی سے دھکی چھپی نہیں۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 147 میچز میں 259 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے انہوں نے اپنا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف 30 اگست 2020 کو کھیلا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version