Advertisement

اینٹی کرپشن صوابی کی بڑی کارروائی، محکمہ زراعت کا انسپکٹر رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

صوابی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران محکمہ زراعت کا حاضر سروس انسپکٹر کو رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے اینٹی کرپشن سرکل آفیسر علی اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت کا حاضر سروس انسپکٹر گزشتہ سال 22 ہزار کھاد کی بوریاں دکانداروں کو فروخت کرنے میں ملوث تھا۔

علی اکبر کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کا انسپکٹر سرتاج انکوائری سے خود کو نکلوانا چاہتا تھا۔

انسپکٹر سرتاج نے انکوائری  سے نام نکالنے کے لئے 15 ہزار روپے رشوت کی پیشکش کی تھی۔

اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر علی اکبر نے بتایا کہ انسپکٹر سرتاج کو رشوت دیتے ہوئے اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

Advertisement

سرکل آفیسر علی اکبر کے مطابق 22 ہزار کھاد کی بوریاں فروخت کرنے کے دوران ملزم فارم ہاؤس صوابی کا انچارج تھا۔

ملزم سرتاج کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور 15 ہزار رشوت کے پیسے بھی قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’تعلقات میں تاریخی موڑ؛ پاک سعودی دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کا پیغام‘‘
  کیا 17 ارب ضائع ہو گئے؟ سکھر بیراج کے نئے گیٹوں میں خامیاں سامنے آگئیں
شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان
پاک سعودی دفاعی معاہدہ؛ پاکستان علماء کونسل نے اہم اعلان کردیا
احسن اقبال نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا
دہشتگرد افغان سرزمین کو سرحدپار دراندازی کیلئے استعمال کررہے ہیں، پاکستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version