Advertisement

پی ٹی آئی کا اتوار سے ملک بھر میں اپنی باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کا اتوار سے ملک بھر میں اپنی باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتوار سے ملک بھر میں اپنی باضابطہ انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم اور امیدواران اتوار کو ملک بھر خصوصاً پنجاب میں اپنی باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

بانی چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کی قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار اپنی پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قوم اڈیالہ جیل میں بے گناہ قید اپنے لیڈر اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، قومی انتخابات پر جبر و فسطائیت اور بدترین دھاندلی کے گہرے بادلوں کے باوجود تحریک انصاف جمہوری انداز میں ملک کو دستور و قانون کی طرف لے جانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکے کی تمام تر کوششیں عوام کی تائید و معاونت سے ہی کامیاب بنائیں گے، پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا حق ہمیں دستور دیتا ہے، ریاستی مشینری آئین کا احترام کرے جبکہ عدالتِ عظمیٰ دستور کی بالادستی کو یقینی بنائے، خوف اور غلامی کے بت توڑ کر نکل رہے ہیں، اپنے لیڈر کی قیادت میں ملک و قوم کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version