حوثیوں کا ایک اور بحری جہاز پر میزائل حملہ

حوثیوں کے حملے، عالمی معیشت پر خطرے کے منڈلانے بادل
حوثیوں نے یمن کے ساحل کے قریب ایک اور بحری جہاز پر حملے کرکے اسے تباہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جہاز کو نشانہ بنا کر غرق کردیا گیا ہے۔
ترجمان یمن کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے یمن میں 73 مقامات پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا حوثی باغیوں سے بحری جہازوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
ترجمان یمن کا کہنا ہے کہ امریکی و برطانوی طیاروں کی جانب سے دارالحکومت صنعا، حدیدہ، سعدہ، حجہ اور تعز پر بمباری کی گئی ہے۔
دوسری جانب حوثیوں نے یمن کے ساحل کے قریب 90 ناٹیکل میل دوری پر موجود ایک اور بحری جہاز پر حملہ کردیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ یمن میں 16 مقامات پر 60 حملے کیے گئے ہیں جن میں کمانڈ پوسٹ، اسلحہ ڈیپو، لانچ نظام، اسلحہ فیکٹریوں اور ائیرڈیفنس کونشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فضائی حملے کے بعد حوثی باغیوں کا بڑا اعلان
خیال رہے کہ یمن کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران روس نے حوثیوں پر امریکی اور برطانوی حملوں کو دوسرے ملک کے خلاف کھلی مسلح جارحیت قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے کہا کہ تمام ریاستوں نے یمنی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، یہ ملک کے اندر کسی گروہ پر حملے کی بات نہیں بلکہ پورے ملک کے لوگوں پر حملے کی بات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

