Advertisement

ایکواڈور میں ہنگامی حالت کا اعلان، رات کا کرفیو نافذ، ملک میں افراتفری

ایکواڈور کے صدر نے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے اور رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے جس سے ملک میں افراتفری پھیل گئی ہے۔

قطری خبر رساں ادارے  کے مطابق ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے 60 دن کے لیے ایمرجنسی کے ساتھ ملک میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں افراتفری پھیل گئی ہے۔

براہ راست نشریات کے دوران مسلح افراد نے ٹی وی اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، 20 سے زائد پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے، ایکواڈور میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن کا الزام مسلح گروہوں پر لگایا جا رہا ہے۔

ایکواڈور کے نئے صدر نے ملکی صورتحال کو اندرونی مسلح تنازعہ قرار دیا ہے۔

Advertisement

36 سالہ صدر ڈینیئل نوبوا نے پیر کے روز ایکواڈور کے سب سے بڑے گینگ لاس چونیروس کے سرغنہ جوس ایڈولفو میسیاس عرف “فیتو” کے فرار ہونے کے بعد 60 دن کی ہنگامی حالت اور رات کے کرفیو کا اعلان کیا تھا۔

سرغنہ جوس ایڈولفو میسیاس بندرگاہی شہر گویاکوئل کی لا ریجنل جیل میں 34 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گوایاکوئل میں حملوں میں آٹھ افراد کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کے بعد گینگسٹروں نے ملک بھر میں اور کئی بھری ہوئی جیلوں میں دہشت کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ قریبی قصبے نوبول میں مسلح مجرموں نے دو افسران کو بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔

جوابی کارروائی میں مقامی گروہوں نے متعدد پولیس افسران کو یرغمال بنا لیا اور کئی شہروں میں دھماکے کیے۔

منگل کے روز مسلح اور غنڈہ گروہ کے ارکان نے گوایاکوئل میں سرکاری ٹی سی ٹیلی ویژن کے اسٹوڈیو پر بندوقوں اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ اس وقت دھاوا بول دیا جب کیمرے چل رہے تھے۔ اس کے بعد 13 مسلح افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

Advertisement

ایکواڈور کا سب سے بڑا ساحلی شہر گویاکوئل ملک کا سب سے خطرناک شہر سمجھا جاتا ہے اور اس کی بندرگاہیں منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز ہیں۔

قطری خبر رساں ادارے  کے نامہ نگار الیسینڈرو رامپیٹی نے دارالحکومت کوئٹو سے خبر دی ہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ صوبوں میں کم از کم 23 مختلف پرتشدد واقعات ہوئے ہیں جن میں متعدد کار بم دھماکے بھی شامل ہیں۔

نامہ نگار نے مزید کہا کہ مشتعل عوام نے پولیس کی متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا اور کم از کم سات پولیس افسران کو گینگ کے ممبروں نے اغوا کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایک کاروباری شخصیت صدر ڈینیئل نوبوا کے لیے پہلا بڑا امتحان ہے جنہوں نے نومبر میں عہدہ سنبھالنے کا وعدہ کیا تھا اور جنوبی امریکی ملک میں تشدد کی بڑھتی ہوئی سطح کو روکنے کا وعدہ کیا تھا۔

حکومت نے کہا ہے کہ 2023 میں قومی سطح پر پرتشدد اموات کی تعداد بڑھ کر 8،008 ہو گئی، جو 2022 کے 4،500 سے زیادہ کے اعداد و شمار سے تقریبا دوگنی ہے۔

Advertisement

امریکہ اور یورپ جانے والی کوکین کی تجارت پر ایک اہم اسٹاپ بننے کے بعد سے ملک میں منشیات کے تشدد نے بھاری نقصان اٹھایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version