Advertisement

مودی سرکار بھارت کو سیکولر ریاست ظاہر کرنے میں ناکام

جو خود سندور کا مان نہ رکھ سکا وہ اس کی قیمت کیا جانے، بھارتی خواتین کی مودی پر سخت تنقید

نئی دہلی: بلوم برگ کے مطابق مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھوچکا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق انتخابات کے پیشِ نظر بھارت میں مودی سرکار کے ہندو پرست متعصبانہ اقدامات جاری ہیں جب کہ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے بھارت میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی کا بھرپور فائدہ اٹھایا جس کی واضح مثال رام مندر کی تعمیر ہے، 2014 کے انتخابات میں کامیابی مودی کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر ملی تھی۔

بلوم برگ نے کہا کہ 2014 سے اب تک مودی کا اقتدار میں آنے کے لیے ہندوتوا نظریہ ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے جب کہ 2024 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مودی حکومت کے ایجنڈے میں متنازعہ مندر کی تعمیر شامل ہے۔

بلوم برگ کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر مودی اپنی سیاست چمکاتا رہا، مودی بھارت میں پچھلے 10 سال سے جاری کرپشن، معاشی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ حکومت میں بدلاؤ انتہائی ضروری ہے، گھمنڈ کا شکار مودی عوام کو خاطر میں نہیں لاتا، مودی کے انتہاء پسند اقدامات کے سامنے ہم عوام بے بس ہیں۔

بلوم برگ نے رپورٹ میں مزید کہا کہ 2024 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی سرکار کا بھارت ہندوتوا نظام راج کرنے، متنازعہ مندروں کی تعمیر اور مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کا وعدہ شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
یروشلم میں تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر سے متعلق سوال ! ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ جواب گول کر گئیں
مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیلی الحاق نہیں ہونے دوں گا ، امریکی صدر کا دو ٹوک موقف
امریکی دباؤ، بڑی بھارتی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version