تحریک انصاف کا ہر صورت الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہر صورت الیکشن میں حصہ لے گی۔
نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ آراوز کو غیر جانبدار رہنے کا حکم دے، پی ٹی آئی کا انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں، کچھ بھی ہوجائے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ہم بائیکاٹ کرکے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر منگل اور بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کروں گا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آر اوز کے فیصلوں پر عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، بلے کا نشان چھینا گیا تو جمہوریت کا نقصان اور پی ٹی آئی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 550 سے زیادہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگیوں کی درخواستیں مسترد ہوئیں اور ان میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کی مسترد کی گئیں۔ تحریک انصاف کے 380، پیپلزپارٹی کے 40 اور (ن) لیگ کے 28 کاغذات مسترد ہوئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے کہا کہ ہمارے 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں ۔۔ امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

