Advertisement

پی ایس ایل 9؛ آئی جی سندھ سے ذکاء اشرف کی ملاقات

پی ایس ایل 9؛ آئی جی سندھ سے ذکاء اشرف کی ملاقات

پی ایس ایل 9؛ آئی جی سندھ سے ذکاء اشرف کی ملاقات

کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات کی جس میں پی ایس ایل کے کراچی میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں 17 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن سمیت پی سی بی کے تحت نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے دیگر مختلف میچوں کے دوران بھی سیکورٹی اقدامات اور دیگر ضروری امور پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے مربوط کنٹی جینسی پلان ترتیب دیا جائے گا جب کہ پی ایس ایل کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے ہمیشہ ہر اہم ایونٹ میں سیکیورٹی اقدامات کو ہمہ وقت الرٹ اور مستعد رہتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

Advertisement

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کرکٹ میچز کے موقع پر سیکیورٹی کے مجموعی امور کو ہر لحاظ سے فول پروف اور غیر معمولی بنایا جائے گا۔

ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے پی ایس ایل میچز کے لیے مجوزہ کنٹی جینسی پلانز اور اس کی ترجیحات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان سندھ پولیس نے مزید کہا کہ ذکاء اشرف نے آئی جی سندھ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی اور پی ایس ایل انتظامیہ و عہدیداران کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version