کوٹ ڈیجی کی مزید 7 لاپتہ توپوں کا سراغ لگالیا گیا

کوٹ ڈیجی کی مزید 7 لاپتہ توپوں کا سراغ لگالیا گیا
کوٹ ڈیجی کے تاریخی قلعے کی لاپتہ توپوں کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سندھ کے وزیر ثقافت ڈاکٹر جنید علی شاہ کی ہدایت پر ڈی جی محکمہ آثار قدیمہ منظور قناصرو نے توپوں کی واپسی کے لیے کارروائی کی۔
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے کوٹ ڈیجی کی لاپتہ توپوں کا نوٹس لیا تھا جب کہ لاپتہ توپوں کو ہیوی مشینری کے ذریعے کوٹ ڈیجی قلعے پہنچادیا گیا ہے۔
وزیر ثقافت ڈاکٹر جنید علی شاہ کہتے ہیں کہ خیرپور کے ڈی سی ہاؤس، ایس پی ہاؤس، ببرلو تھانے کے باہر رکھی تاریخی توپیں کوٹ ڈیجی کے قلعے پہنچادی گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توپوں کو کوٹ ڈیجی کے قلعے پر دوبارہ نصب کیا جائے گا، توپوں کی عدم موجودگی قلعہ کی تاریخی حیثیت متاثر کررہی تھی۔
ڈاکٹرجنید علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کے تاریخی مقامات ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News