الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں برآمد؛ لواحقین نے واقعے کو سازش قرار دے دیا

الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں برآمد؛ لواحقین نے واقعے کو سازش قرار دے دیا
لواحقین نے واقعے کو سازش قرار دیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے واقعے کو سازش قرار دیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ورثاء نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے گئس لیکیج کا بتا کر واقعے کو تحقیقات سے پہلے ہی حادثہ قرار دینا شک و شبہات کو جنم دیتا ہے، ہمارے لوگوں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے، انتظامیہ قتل کو معمولمی واقعہ قرار دے کر قتل کو دفنانا چاہتی ہے۔
جاں بحق ملازمین کے ورثاء نے کہا کہ جان بحق افراد میں سے تین ملازمین کی لاشیں کرسی پر بیٹھے ملی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے کام میں مصروف تھے۔
جاں بحق ملازمین کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں، سول اسپتال میں سوگ کا سماں ہے۔
واضح رہے کہ کندھ کوٹ کے ضلع کونسل ہال الیکشن کمیشن آفس کے کمروں میں گیس لیکیج ہونے سے چار ملازم جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ رات میں پیش آیا جب ملازم کمروں میں سو رہے تھے، ایل پی جی گیس کی لیکیج ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن کمیشن آفیسرمشتاق احمد منگسی، غلام فرید ڈیٹا آپریٹر، عبدالروف سب اسٹیٹ، ماجد حسین خالتی شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں کندھ کوٹ الیکشن افسران کا تعلق لاڑکانہ سے اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔
چاروں ملازمین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

