Advertisement

بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کی دربار صاحب کرتار پور آمد

بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کی دربار صاحب کرتار پور آمد

بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کی دربار صاحب کرتار پور آمد

بھارتی اور پاکستانی فنکاروں نے دربار صاحب کرتار کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر بھارتی فنکاروں نے دربار صاحب کرتار پور پر حاضری دی، ماتھا ٹیکا اور لنگر کھایا۔

پاکستانی فنکاروں نے بھارتی فنکاروں کے وفد کا دربار صاحب کرتار پر والہانہ استقبال کیا جب کہ بھارتی وفد میں اداکار ہریش ورما، شرن کور، جسکرن گل، چندرکمبوج، راج ویندر، بلجیت سنگھ، اسپن اور دیگر شامل تھے۔

پاکستانی فنکاروں کے وفد میں اداکارہ روبی انعم، قیصر پیا، سردار کمال، اظہر بٹ، آصف اقبال اور شجر عباس شامل تھے۔

Advertisement

بھارتی فنکاروں کے وفد نے دربار صاحب کرتار پور پر حاضری دی، ماتھا ٹیکا اور لنگر کھایا، دونوں وفود کے درمیان مسکراہٹوں اور محبتوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

یاد رہے کہ ڈرامہ فلم ’’آلے‘‘ کی کاسٹ بھارتی اور پاکستانی فنکاروں پر مشتمل ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار قیصر پیا، سردار کمال، آصف اقبال، شاہد خان، روبی انعم، ہریش ورما اور شرن کور شامل ہیں۔

یہ فلم 19 جنوری کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہورہی ہے۔ فلم کے ہیرو ہریش ورما، شرن کور، جسکرن سنگھ، جندر کمبوج فلم کی پروموشن کے لیے خاص طور پر کرتار پور آئے ہیں۔

ڈرامہ فلم ’’آلے‘‘ لہندے اور چڑھدے پنجاب کی مشترکہ کہانی ہے جس کی شوٹنگ لندن اور پاکستان میں کی گئی ہے۔ فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر چندر کمبوج ہیں جب کہ پروڈیوسر جسکرن سنگھ اور اظہربٹ ہیں۔

اس موقع پر اداکار ہریش ورما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر سکون ملا، خوش قسمت ہیں یہاں آئے ہیں، آج کرتار پور آنا ہماری یادوں میں ہمیشہ رہے گا۔

Advertisement

ہریش ورما نے کہا کہ یہاں سے جانے کو دل نہیں کر رہا دوبارہ پھر آئیں گے، محبتوں کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہنا چاہیے۔ اس دھرتی پر سب کے لیے پیار ہے۔

بھارتی اداکارہ شرن کور نے کہا کہ کرتار پور کی خوبصورتی بیان کرنا مشکل ہے، کرتار پور پہلی بار آئی ہوں، یہاں آنا ایک خواب لگتا تھا۔ شرن کور نے کہا کہ یہاں سے جانے کو دل نہیں کررہا۔

پروڈیوسر جسکرن سنگھ کہتے ہیں کہ آج کا سارا سہرا پروڈیوسر اظہر بٹ کو جاتا ہے، فلمیں بنتی رہیں گی اور آگے بھی فلم بنائیں گے، پیار لے کر جارہے ہیں۔

جسکرن سنگھ نے کہا کہ ڈرامے آلے کے پانچ سیکوئیل بنانے کی بات ہوئی ہے، فلم ڈرامے آلے 2 کا بھی آج یہاں سے اعلان کررہے ہیں۔

رائٹر چندر کمبوج نے کہا کہ پاسپورٹ جیسی دستاویز  نہیں ہونی چاہیے۔ ہم نے فلم  ڈرامے آلے کے اندر یہی پیغام دیا ہے، ادھر ادھر کی بات نہیں ہونی چاہئے۔

اداکار قیصر پیا کہتے ہیں کہ ساری زندگی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، دعا ہے ہم سارے اسی طرح ملتے رہیں۔

Advertisement

اس موقع پر اداکارہ روبی انعم کا کہنا تھا کہ ڈرامے آلے یہاں آئے ہیں، یہ پیار ہمیشہ رہنا چاہیے، پیار کے رشتے بنتے ہیں اور ان کو مزید بننا چاہیے۔

علاوہ ازیں اداکار آصف اقبال نے کہا کہ پنجابی کو پرموٹ کیا جائے، دونوں پنجابیوں کے دل ایک ہیں، یہ پیار محبت کا سفر جاری رہنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
Next Article
Exit mobile version