Advertisement

حکومت کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار، کام جاری رکھنے کی ہدایت

حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے انتخابات کے لیے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس میں مینجمنٹ کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات اور دیگر امور پر وزارت قانون سے مشاورت لی جائے گی۔

اجلاس میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

اجلاس میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف، سی او او سلمان نصیر اور دیگر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement

وفاقی وزیر فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ کرکٹ میں بہتری آئے، اس کے لیے ہم وضح کردہ قوانین کے تحت مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس 16 جنوری کو رکھا گیا تھا مگر وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر ملتوی کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version