Advertisement

لاہور کے سیاستدانوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

لاہورکے سیاستدانوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لاہورکے سیاستدانوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، چوتھی باربھی یہ وہی کریں گے جو پہلےکیااوربولیں گے مجھے کیوں نکالا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے لیاقت پورخان بیلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا۔ رحیم یار خان کے لوگوں کا جذبہ دیکھ کرشیر کہیں چھپنا نہ شروع کردے، ہم ڈرنے اور پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ انشااللہ جیت آپ اور پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کو ووٹ دے کراپنا ووٹ ضائع نہ کریں، ایسا نہ پو پی پی کارکنوں کی تعداد دیکھ کرشیردبارہ چھپ جائے، ڈٹ کرلاہورکے سیاستدانوں کا مقابلہ کریں گے۔ لاہورکے سیاستدانوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، انھیں صرف جوتھی مرتبہ کرسی پر بیٹھنے کی فکر ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، پیپلزپارٹی کا مقابلہ غربت اور مہنگائی سے ہے، 3 بار وزیراعظم بن کرعوام کا خون چوسا ہے، پہلی بارجس نے وزیراعظم بنایا اسی سے لڑپڑے، دوسری بار ان سے ٹکرائے جنہوں نے دوتہائی اکثریت دلوائی، چوتھی باربھی یہ وہی کریں گے جو پہلےکیااوربولیں گےمجھے کیوں نکالا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی یہ الیکشن اپنے منشورپر لڑ رہی ہے۔ باقی سیاسی جماعتوں کے پاس نہ نظریہ ہے نہ ہی منشورہے، عوام مہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ایک ہزار500ارب روپے کی سبسڈی ہرسال اشرافیہ کو دی جاتی ہے۔ ہم اشرافیہ کی سبسڈی بند کرکےعوام پرخرچ کریں گے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب میں مذید کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آپ ہمیں منتخب کرتے ہیں تو دس نکاتی ایجنڈے پرعمل کریں گے، میرے 10 نکاتی ایجنڈے کو گھر گھرپہنچائیں۔ پہلا وعدہ عام آدمی کی تنخواہ دگنی کردیں گے۔ 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version