Advertisement

امریکہ نے یمن کے حوثی گروپ کو دوبارہ دہشتگرد قرار دے دیا

حوثی

امریکہ نے یمن کے حوثی گروپ کو دوبارہ دہشتگرد قرار دے دیا

امریکہ نے یمن کے حوثی گروپ کو ایک بار پھر دہشتگرد گروپوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  بحیرہ احمر میں  حوثی گروپ کی جانب سے مختلف جہازوں پر حملوں کے بعد امریکہ نے حوثی گروپ کو دوبارہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر میں مسلسل حملوں کے بعد حوثی گروپ کو خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حوثی گروپ کو ہتھیاروں اور مالی امداد کی فراہمی سے بھی روکنا ہے۔حوثی گروپ اگر بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں حملے بند کردے تو اس فیصلے کو بدلا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب حوثی گروپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدام کے باوجود اسرائیل جانے والے جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ  امریکی صدر جو بائیڈن نے 2021 میں حوثی گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version