Advertisement

شان مارش نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر شان مارش نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شان مارش نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور بی بی ایل سیزن کا آخری میچ سڈنی تھنڈر بمقابلہ میلبورن رینیگیڈز ان کے کیرئیر کا آخری میچ ہوگا۔

40 سالہ مارش اپنے ساتھی ایرون فنچ کے بعد رخصتی لے رہے ہیں، انہوں نے گزشتہ سیزن کے اختتام پر ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ کا اختتام کیا۔

انجری کی وجہ سے بی بی ایل کے تاخیر سے آغاز کے بعد مارش کی فارم متاثر کن رہی ہے جس میں انہوں نے 45.25 کی اوسط اور 138.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے 181 رنز بنائے ہیں۔

اب تک صرف پانچ میچ کھیلنے کے باوجود وہ رینیگیڈز کی چھ نصف سنچریوں میں سے تین سنچریاں بنا سکے، جن میں 49 گیندوں پر ناقابل شکست 64 رنز بھی شامل ہیں۔

Advertisement

مارش نے کہا کہ مجھے رینیگیڈز کی جانب سے کھیلنا بہت پسند ہے، میں نے گزشتہ پانچ سالوں میں کچھ عظیم لوگوں سے ملاقات کی ہے اور میں نے جو دوستی کی ہے وہ زندگی بھر قائم رہے گی۔

شان مارش نے آسٹریلیا کی جانب سے 38 ٹیسٹ میچز، 73 ون ڈے میچز اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version