Advertisement

لاہور میں کرسچن اسٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام معلوماتی پروگرام

والڈ سٹی لاہور میں کرسچن اسٹڈی سنٹر اور سترنگا کے اشتراک سے صحافی برادری کے لیے معلوماتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔

لاہور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے والڈ سٹی لاہور میں کرسچن سٹڈی سنٹر اور سترنگا کے اشتراک سے صحافی برادری کے لیے معلوماتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام میں حاضرین کے لیے ڈھول پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں اور صحافیوں کے لیے شاہی حمام، گلی سورجن سنگھ، مسجد وزیر خان سمیت دیگر ثقافتی مقامات کا دورہ کروایا گیا۔

اس موقع پر ثقافتی تنظیم سترنگا کے چئیرمین سہیل صابری کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کرنا اور اس ورثے کو بچانے کے لئے کیا طریقہ کار اپنائے گئے بارے روشنی ڈالنا تھا۔

Advertisement

سترنگا کی جانب سے خصوصی لیکچر کا اہتمام بھی کیا گیا جس کے ذریعے نئی تکنیک سے روشناس کروانا تھا۔

صحافیوں کے وفد میں کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان کے چیئرمین شجر الدین، جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری، عمران راج، معین زبیر، عبدالسلام محمد طلحہ سمیت دیگر نے شامل تھے.

صحافیوں نے سترنگا، والڈ سٹی اتھارٹی اور کرشچن سٹڈی سنٹر کی ثقافت کے فروغ اور قدیم ورثے کو محفوظ بنانے کے لئے گراں قدر خدمات کو خوب سراہا۔

اس موقعہ پر خاص شاہی ناشتہ سے صحافیوں کے وفد اور دیگر کی تواضح بھی کی گئی۔ اور صحافیوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version