Advertisement

صحافیوں کو سپریم کورٹ میں داخلے کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

ملٹری ٹرائل کیس: کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے؟ سپریم کورٹ

رجسٹرارسپریم کورٹ کی جانب سے جاری نئے ہدایت نامے میں تمام صحافیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے مطابق صحافی صرف میڈیا ہاؤسز کے کارڈ دکھا کرسپریم کورٹ کے انٹری گیٹ سے داخل ہوسکتے ہیں، سپریم کورٹ بلڈنگ میں ویڈیو بنانے یا یوٹیوب پروگرام ریکارڈ کرنا کی ممانعت ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کسی اہم کیس کی سماعت کے موقع پر کورٹ روم میں صرف ہر میڈیا ہاؤس کی جانب سے صرف ایک رپورٹر کو جانے کی اجازت ہوگی۔ باقی رپورٹرزکے لیے کسی اور کورٹ روم میں آڈیو لنک فراہم کیا جائے گا۔

پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر طیب بلوچ کی جانب سے صحافیوں کو مخصوص لسٹوں پر داخلے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی۔

رجسٹرارسپریم کورٹ کو تحریری طور صدر پریس ایسوسی ایشن طیب بلوچ نے میڈیا کارڈ پر داخلے کے لیے لکھا تھا۔ اب سپریم کورٹ کی جانب سے پریس ایسوسی ایشن کے مطالبے کو مانتے ہوئے محض کارڈ پر داخلے کی اجازت دے دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version