پرویزالٰہی، قیصرہ الہی اورمونس الٰہی کیخلاف اپیلیں، آراوزکواصل ریکارڈپیش کرنےکی ہدایت

پرویزالٰہی، قیصرہ الہی اورمونس الٰہی کیخلاف اپیلیں، آراوزکواصل ریکارڈپیش کرنےکی ہدایت
اپیلٹ ٹریبونل نے پرویزالہی، قیصرہ الہی اور مونسل الہی کے خلاف اپیلوں پرسماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، ان کی اہلیہ قیصرہ الہی اوربیٹے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
لاہورہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے اپیلوں پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے اپیلوں پرآر اوز کو کاغذات نامزدگی کا اصل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے اپیلوں پرسماعت کی۔
دوسری جانب ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ لاہورمیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتہ کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کلعدم قرار دے دیا۔
ایپلٹ ٹربیونل جسٹس اسجد جاوید گرال نے سماعت کی جبکہ نعیم پنجوتہ کی جانب سے آصف شہزاد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
نعیم پنجوتہ کےاین اے 82 پی پی سے کاغذات مسترد کر دیے گئے تھے۔ ان پرگاڑی اور موٹر سائیکل ظاہر نہ کرنے کا الزام تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

